آزادی کی قدر غلامی کی زندگی گزارنے والے ہی جانتے ہیں :ملک یونس
سیالکوٹ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن)جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے کہا ہے کہ14اگست کو ہمیں بے مثال نعمت پاکستان سے نوازا گیا۔یہ دن مناتے وقت اس عہد کی تجدید کرنی چا ہیے کہ۔۔۔
جس مقصد کیلئے پاکستان معرض وجود میں آیا وہ پورا ہو جائے ۔پاکستان لاکھوں مسلمانوں سیاسی ومذہبی رہنمائوں اور کارکنوں کی قربانیوں کا ثمر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کا حصول قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خواب کی تکمیل ہے ۔قوم کیلئے آزادی کا دن کسی نعمت سے کم نہیں ہوتامگر آزادی کی حقیقت اور اہمیت کو وہی سمجھ سکتا ہے جس نے غلامی کی زندگی گزاری ہوکیونکہ قید چاہے سونے کے پنجرے میں ہو یا ہیروں سے جڑے قفس میں آزادی کا نعم البدل نہیں ہو سکتی۔