منڈیکی گورائیہ :اشتہاری ملزم پولیس کو چکما دیکرفرار
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار ) اشتہاری ملزم پولیس کو چکما دیکرفرار ہوگیا۔ پولیس کو مخبر نے اطلاع دی کہ مطلوب اشتہاری ملزم اورنگزیب کنڈن سیان میں ہدایت علی کیساتھ موجود ہے۔
پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ ماراتواس نے پولیس آگئی کاشور مچادیا جس پراشتہاری ملزم پولیس کو چکما دیکرفرارہونے میں کامیاب ہوگیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔