سیالکوٹ :کمسن بچی سے زیا دتی ،ملزم گرفتار

سیالکوٹ :کمسن بچی  سے زیا دتی ،ملزم گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ سٹی ڈسکہ کے علاقہ سوہا و ہ میں 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

 ڈی پی او فیصل شہزاد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ، پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزم عبد الرحمن کو گرفتار کر لیا ۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی جیسا گھنائونا جرم وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ریڈ لائن قرار دیا ہے ، ملزموں کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی، ملزم کو قانون کے مطابق عدالت سے عبرت ناک سزا دلوائی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں