سیالکوٹ :ہنجلی پل سیلابی ریلے سے متاثر ، ٹریفک کیلئے بند

سیالکوٹ :ہنجلی پل سیلابی ریلے سے متاثر ، ٹریفک کیلئے بند

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ، ڈسٹرکٹ رپورٹر )ہنجلی پل سیلابی ریلے سے متاثر ، ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا۔ چونڈہ ظفروال روڈ پر نالہ ڈیک پر واقع ہنجلی پل تیز سیلابی ریلے کے باعث شدید متاثر ہوا ہے۔

 جسے شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔ شہریوں سے درخواست ہے کہ اس جانب غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ ناگزیر صورت میں سفر کرنے والے حضرات متبادل راستوں کا استعمال کریں۔سیالکوٹ پولیس، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامی ادارے شہریوں کی مدد و رہنمائی کے لئے موقع پر موجود ہیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوراً پولیس یا متعلقہ اداروں سے رابطہ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں