ڈسکہ :پولیس کی عد م توجہ ، سر عام منشیات فروخت ہونے لگی

ڈسکہ :پولیس کی عد م توجہ ، سر عام منشیات فروخت ہونے لگی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )تھانہ سٹی ڈسکہ پولیس کی عدم توجہی کے باعث گلی محلوں اور سڑکوں پر سرعام نوجوانوں کو منشیات فروخت کی جانے لگی ۔

 تھانہ سٹی ڈسکہ کی عدم توجہی اور موثر گشت کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے منشیات فروشوں کی بھرمار ہو گئی نشئیوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہاہے ، ہر روز صبح اور شام کے وقت منشیات فروش گلہ تیلیانوالہ ڈسکہ ’سمبڑیال روڈ اور محلہ بھاٹانوالہ میں بیٹھ جاتے ہیں اور سرعام منشیات فروخت کرتے ہیں ۔ پوری رات محلہ بھاٹانوالہ ڈسکہ’سمبڑیال روڈ ڈسکہ اور گلہ تیلیانوالہ ڈسکہ میں منشیات فروش نوجوانوں کو لائنوں میں کھڑا کرکے منشیات فروخت کرتے ہیں کوئی انہیں پوچھنے والا نہیں ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ ’آئی جی پنجاب اور ڈی پی او سیالکوٹ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں