وزیربلدیات کے کیمپ آفس میں جشن آزادی پر تقریب

 وزیربلدیات کے کیمپ آفس میں جشن آزادی پر تقریب

ڈسکہ (نمائندہ دنیا )وزیربلدیات پنجا ب کے کیمپ آفس میں بسلسلہ جشن آزادی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمانا ن خصوصی صوبائی وزیربلدیات پنجاب میاں ذیشان رفیق کے والد میاں اے ڈی رفیق تھے جبکہ۔۔۔

 آرگنائزر سٹی صدر مسلم لیگ ن چیئرمین مرکزی انجمن تاجران محمد افضل منشا تھے تقریب میں صدر پی پی 51محمدعظیم بٹ ، صدر مرکزی زنجمن تاجران میاں محمداشرف، جنرل سیکرٹری شہزاد انجم گوشی بٹ، سابق صدر بار عمران بٹ ایڈووکیٹ سمیت علمائے کرام، وکلا، صحافی ، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، مسلم لیگ لیبر ونگ کے اراکین اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جعفر نے میونسپل آفس میں پرچم کشائی کی اور سرسبز پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگایااور کیک کاٹا، اس کے بعد انہوں نے سول ہسپتال ڈسکہ کا وزٹ کیا اور تمام وارڈز میں جاکر مریضوں میں تحائف اور مٹھائی تقسیم کی جماعت اہلسنت کی طرف سے شہداء کے مزارات پر قرآن خوانی اور دعائے مغفرت اور ریلی نکالی گئی جس میں علما کرام سمیت معززین شہر نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں