جشن آ زاد ی پر کبڈی میچ ،منڈی بہائوالدین کلب نے جیت لیا

جشن آ زاد ی پر کبڈی میچ ،منڈی  بہائوالدین کلب نے جیت لیا

پھالیہ (نامہ نگار )میونسپل کمیٹی پھالیہ اور تحصیل انتظامیہ کے زیر اہتمام جشن آزادی معرکہ حق کے موقع پر کبڈی میچ کا انعقاد کیا گیا۔۔۔

پھالیہ کبڈی کلب اور منڈی بہاوالدین کبڈی کلب کے درمیان سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلہ ہوا ،مہمان خصوصی ممبر قومی اسمبلی ناصر بوسال، ممبر صوبائی اسمبلی خالد محمود رانجھا تھے ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل، صدر پھالیہ بار ظہیر تارڑ بھی موجود تھے ۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد منڈی بہائوالدین کبڈی کلب نے 49-47 سے جیت لیا ۔مہمان خصوصی ناصر بوسال ،خالد محمود رانجھا اور اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن گوندل نے جیتنے والی ٹیم کو50 ہزار روپے انعام اور ٹرافی دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں