قائد اعظم پبلک ہائر سیکنڈری سکول گرلز سیالکوٹ میں جشن آ زادی پروگرام
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسرکٹ رپورٹر)قائد اعظم پبلک ہائر سیکنڈری سکول گرلز سیالکوٹ میں معرکہ حق اور جشن آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
محکمہ لیبر ویلفیئر کی طرف سے انسداد انسانی تجارت، انسانی سمگلنگ اور جبری مشقت کے حوالے سے قائم نگران کمیٹی کے رکن و ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ کنسرن عبدالشکور مرزا، صدر آل محنت کش لیبر فیڈریشن نیاز احمد ناجی، جنرل سیکرٹری میاں محمد اقبال مہمان خصوصی تھے ۔ صدارت پرنسپل شازیہ دلنواز نے کی۔ اس موقع طالبات نے اردو اور انگریزی میں تقاریر کیں۔ پینٹنگز اور ذہنی آزمائش کے مقابلے بھی ہوئے جبکہ طالبات نے ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کئے ۔