ملکر ملک میں فرسودہ نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا :ریحانہ ڈار

 ملکر ملک میں فرسودہ نظام کا خاتمہ کرنا ہوگا :ریحانہ ڈار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ ہولڈر ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔۔۔

 اﷲ تعالیٰ پاکستان اور عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے ، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے ،پاکستان جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔ پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر جنا ح ہاؤس میں کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر مہر محمد کاشف، روبا عمرڈار، مرکزی رہنما عمر فاروق ڈار، سٹی صدر میاں اعجاز جاوید، جنرل سیکرٹری چودھری محمد الطاف کے علاوہ کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے ۔ سٹی صدر میاں اعجاز جاوید نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اصولی مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا تو ملک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی و جمہوری ریاست بنانے کیلئے جمہوری اقدار کو فروغ دینا ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں