متحد قوم فاتح پاکستان کے عنوان سے مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام کا نفرنس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)جشن آزادی کے سلسلے میں متحد قوم فاتح پاکستان کے عنوان سے پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ کے زیر اہتمام سرکلر روڈ پر شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس کی صدارت جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ سیالکوٹ انجینئر اعجاز نصر نے کی۔تقریب میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ عبدالرؤف، صدر شعبہ خدمتِ خلق شفیق الرحمن وڑائچ، صدر سیالکوٹ خالد چیمہ اور نائب صدر خالد جٹ سمیت دیگر عہدیدار بھی شریک ہوئے ۔