ترقی کے سفر میں خواتین کا کردار اہم :ڈی سی سیالکوٹ

ترقی کے سفر میں خواتین کا کردار اہم :ڈی سی سیالکوٹ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے کہا ہے کہ ملک ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے اور اس سفر میں خواتین کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔۔۔

 کوئی بھی معاشرہ خواتین کی عملی شمولیت اور فعال کردار کے بغیر حقیقی ترقی حاصل نہیں کر سکتا۔انہوں نے یہ بات خواتین اساتذہ میں الیکٹرک بائیکس کی تقسیم کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر 14 خواتین اساتذہ کو ای-بائیکس دی گئیں تاکہ ورکنگ ویمن کو سفری سہولت فراہم کی جا سکے اور ان کی معاشی و سماجی خودمختاری کو فروغ ملے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس اقدام میں سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کا تعاون قابلِ ستائش ہے ۔صبا اصغر علی نے مزید بتایا کہ جن خواتین اساتذہ کو ای-بائیکس فراہم کی گئی ہیں انہیں باقاعدہ تربیت بھی دی جائے گی تاکہ وہ آسانی اور اعتماد کے ساتھ ڈیوٹی پر آ جا سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں