سیرت النبیؐ عدل و انصاف اور بھائی چارے کی عملی تصویر :پیر سید احمد فاروق شاہ

سیرت النبیؐ عدل و انصاف اور بھائی  چارے کی عملی تصویر :پیر سید احمد فاروق شاہ

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) ادارہ فیضان ابو البیان کے سربراہ پیر سید احمد فاروق شاہ مجددی نے کہا ہے کہ عید میلاد النبیؐ محض جشن کا دن نہیں بلکہ اپنی زندگیوں کو حضور اکرمؐ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

 سیرت النبیؐ عدل و انصاف، امن و مساوات اور بھائی چارے کی عملی تصویر ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد فاروق اعظم سے نکلنے والے جشنِ میلاد النبیؐ کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات، مذہبی رہنما اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں