پیپلز پارٹی کے بغیر حکومت قائم نہیں رہ سکتی :گورنر پنجاب
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گورنر پنجاب سرادر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کے بغیر مسلم لیگ ن کی حکومت ایک دن بھی نہیں رہ سکتی مریم نواز بڑے صوبے کی وزیرِ اعلیٰ ہیں۔۔۔
انہیں بیان بازی اور گفتگو میں احتیاط برتنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار گورنر سلیم حیدر نے گورنر ہائوس میں پیپلز پارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری ارشاد اللہ سندھو اور امیدوار این اے 78 گوجرانوالہ طارق محمود مغل سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔گورنر نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اور عوامی سوچ رکھنے والی پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کو ترجیح دی ہے پیپلزپارٹی کے قائدین نے ملک عوام اور جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتے ہوئے جانوں کے نذرانے د ئیے ہیں، بلاول بھٹو زرداری ،آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے آج مسلم لیگ ن اقتدار میں ہے اور میاں شہباز شریف وزیراعظم اور مریم نواز شریف وزیرِ اعلیٰ ہیں اگر پیپلز پارٹی ساتھ نہ دیتی تو پھر ان کے ٹھکانے کہیں اور ہوتے اس بات کا ا نہیں اچھی طرح پتہ ہے ،مریم نواز کو احسان مند ہونا چاہیے کہ وہ پیپلزپارٹی کی وجہ سے اقتدار میں ہیں ۔ ارشاد اللہ سندھو نے گورنر پنجاب کو ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ میں خطاب کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔