نوشہرہ ورکاں:مہنگے داموں پٹرول فرو خت کرنے پر پمپ سیل
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ نے شہریوں کو معیاری پٹرولیم مصنوعات کی پوری مقدار کے ساتھ اور سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے مختلف پٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔۔۔
دورانِ معائنہ ایک پٹرول پمپ پر سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ کو سیل کر دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر قانونی منافع خوری اور عوام کے استحصال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا ،تمام پٹرول پمپ مالکان حکومتی احکامات پر مکمل عمل درآمد کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔