گجرات:60 سے زائدعارضی تجاوزات کا خاتمہ ، گرانفروشی پر جرمانے
گجرات (نامہ نگار )ڈی سی گجرات نورالعین کے حکم پرسب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر عائشہ حیدر گوندل کی ہدایت کی روشنی میں، پیرا فورس گجرات کی ٹیم، انفورسمنٹ آفیسر عرفان بھٹی کی قیادت میں جلالپور صوبتیاں، فتح پور اور جلالپور جٹاں میں انسپکشنز اور انفورسمنٹ آپریشنز سرانجام دئیے ۔
آپریشن کے دوران تجاوزات کرنے والے دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو سخت وارننگز جاری کی گئیں۔اوورچارجنگ پر متعدد دکانداروں کو جرمانے عائد کئے گئے ،60 سے زائد عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں۔