پاسپورٹ دفتر میں ٹائوٹ مافیا کے خاتمے کیلئے اقدامات کی ہدایت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)وفاقی محتسب ٹیم کا پاسپورٹس آفس کا دورہ، ٹاؤٹ مافیا کے خاتمے اورعوام کی سہولت کیلئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔
مشتاق احمد اعوان ڈپٹی ایڈوائزر نے ٹیم کیساتھ معائنہ کیا ۔ اس موقع پر شاہد ریاض گجر ڈپٹی ڈائریکٹر اور غلام نصیرالدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے مشتاق احمد اعوان کو پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نے بتایا کہ روزانہ 500 ٹوکن جاری کئے جاتے ہیں اور اس کیلئے 4 کاؤنٹر موجود ہیں ، آفس میں مرمت کا کام 20 دن میں مکمل ہونے کے بعد لوگوں کیلئے مزید سہولتیں پیدا ہو گی۔