کھڈیاں خاص:اوباش کی خاتون سے چھیڑخانی ،بال نوچے ،تھپڑمارا

 کھڈیاں خاص:اوباش کی خاتون  سے چھیڑخانی ،بال نوچے ،تھپڑمارا

کھڈیاں خاص (نمائندہ دنیا) پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے اوباش کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نجی اکیڈمی کی سربراہ میڈم (ر) فارغ ہو کر پیدل گھر جارہی تھیں کہ گلی میں نامعلوم اوباش نے انہیں زبردستی روک کر ہراساں کیا، نازیبا حرکات کیں، بال نوچنے کی کوشش کی اور مزاحمت پر تھپڑ مار کر پرس چھیننے کی کوشش کی۔شور سن کر راہگیر موقع پر پہنچے ، جس کے باعث اوباش ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں