ایکسائز اور ایف بی آ ر کی کارروائی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد
حافظ آباد (نمائندہ دُنیا )ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR)کی مشترکہ کارروائی کے دوران حافظ آباد کے پنڈی بھٹیاں اور جلال پور بھٹیاں علاقوں سے نان کسٹم شدہ سگریٹس کی بڑی مقدار برآمد کی گئی۔
کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر ذخیرہ کی گئی سگریٹس ضبط کی گئیں، جس کا مقصد ٹیکس چوری اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کیخلاف مؤثر کریک ڈاؤن کو یقینی بنانا تھا۔ضلع میں اب بھی نان کسٹم شدہ سگریٹس کی فروخت کا دھندہ بڑے پیمانے پر جاری ہے ، جسے روکنے کیلئے متعلقہ ادارے مسلسل کارروائیاں کر رہے ہیں۔