گجرات :ون ڈش کی خلاف ورزی پر میرج ہال کو جرمانہ
گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نورالعین قر یشی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر عبد القدیر زرکون نے ون ڈش کی خلاف ورزی کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی ثابت ہونے پر بشیر میرج ہال جی ٹی روڈ کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کر د یا گیا،
اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لا ئی جائیگی ۔ انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے تمام شادی ہالز کی مسلسل نگرانی کرے گی۔