حافظ آباد:دھند کے با عث ٹریفک حادثات میں 10افراد زخمی

حافظ آباد:دھند کے با عث  ٹریفک حادثات میں 10افراد زخمی

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )حافظ آباد میں شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 10افراد زخمی ہوگئے ۔

 ٹھٹھی انوک سنگھ کے قریب دھند کے باعث تیز رفتار کوسٹر ڈ مپر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں5افرادآمنہ، جویریہ، محمد اقبال ، عمران رسول اور نذیراں بی بی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ہسپتال منتقل کردیا ،ونیکے تارڑ جلالپور بھٹیاں روڈ پر بھی کوسٹر اور ڈمپر کی ٹکر کے نتیجہ میں 5افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں