کشمیر کالونی نمبر 2تھیڑی سانسی میں سٹریٹ لائٹس نصب
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کشمیر کالونی نمبر 2 تھیڑی سانسی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گیا۔
ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی عدیل نثار کی کاوشو ں سے علاقے میں سٹریٹ لائٹس نصب کر دی گئیں ۔کشمیر کالونی ویلفیئر سوسائٹی کے سرکردہ ممبران مدنی کھوکھر، مرزا بشارت، مرزا رضوان، عمیر شاہ، آفتاب شاہ، ملک عابد اور حاجی سجاد نے حاجی عدیل نثار کا شکریہ ادا کیا۔