راہوالی:گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے کے زیورات اور سامان چوری
راہوالی (نمائندہ دنیا )اہلخانہ کی عدم موجودگی میں نامعلوم چور12لاکھ روپے کے طلائی زیورات ،50ہزارروپے ، گھریلو سامان لے گئے ۔
چناب گیٹ راہوالی کا رہائشی عدنان ارشاد فیملی کے ہمراہ نوشہرہ ورکاں گیا ہوا تھا ، دو ماہ بعد واپس آیا تو دیکھا کہ تمام تالے ٹوٹے ہوئے ہیںاور سامان غائب تھا ۔