سیالکوٹ:ڈکیتی کی جھوٹی واردات کا ڈرامہ بے نقاب، ملزم گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ صدر پسرور پولیس کی بروقت کارروائی ، جھوٹی واردات کا ڈرامہ بے نقاب، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
پڑوپی ناگرہ کے رہائشی عرفان علی نے 15پر کال کر کے اطلاع دی کہ نہر پٹری کے قریب دو موٹر سائیکل سوار وں نے واجد کو لوٹنے کی نیت سے فائر نگ کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچی مگر حالات مشکوک پائے گئے ۔ پولیس کی انٹیروگیشن کے نتیجے میں عرفان علی نے موقع پر ہی انکشاف کر دیا کہ اسکا بھائیوں کے ساتھ جھگڑا تھا ، اس نے واجد کو ڈکیتی کے دوران فائر لگنے کا ڈرامہ رچایا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔