سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے حاجی امان اللہ وڑائچ کی ملاقات

سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے  حاجی امان اللہ وڑائچ کی ملاقات

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )سابق رکن صوبائی اسمبلی حاجی امان اﷲ وڑائچ نے سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز سے ملاقات کی، پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر حاجی امان اﷲ نے حمزہ شہباز کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ،حمزہ شہباز نے پارٹی رہنماں کو عوامی خدمت کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت کی، ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ مسلم لیگ ن عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں