سیالکوٹ :جعلی دستاویزات پر یورپ جانے کی کوشش‘ 4مسافر آف لوڈ

سیالکوٹ :جعلی دستاویزات پر یورپ  جانے کی کوشش‘ 4مسافر آف لوڈ

سیالکوٹ ،گوجرانوالہ (نمائندہ دنیا ، نیوز رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نے جعلی دستاویزات اور وزٹ ویزے کی آڑ میں سمندر کے راستے یورپ جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 4مسافر آف لوڈ کر دئیے جن میں محمد اسد، ندیم، سفیان ارشد اور قیصر فاروق شامل ہیں۔اسد اور ندیم فلائٹ نمبر FZ338کے ذریعے وزٹ ویزے پر انڈونیشیا جا رہے تھے ۔ مسافروں نے لیبیا کے سمندری راستے سے یورپ جانا تھا۔سفیان ارشد جعلی ورک ویزے پر فلائٹ نمبر FZ338 کے ذریعے ترکیے جا رہا تھا۔ قیصر فاروق مسافر فلائٹ نمبر FZ316کے ذریعے وزٹ ویزے پر ترکیے جا رہا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں