گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر ڈیوائیڈر لائن کاٹ کرمزید یوٹرن قائم
تتلے عالی(نامہ نگار )گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر ڈیوائیڈر لائن کاٹ کرمزید یوٹرن بن گئے ،محکمہ ہائی وے خاموش تماشائی بن گیا ۔
اربوں روپے کی لاگت سے گوجرانوالہ سے شیخوپورہ 46کلو میٹر دورویہ سڑک کا افتتاح14اگست2023 کو نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کیا تھا لیکن ٹھیکیدار اور ہائی وے حکام کی مبینہ غفلت کے باعث مرالی والہ،گھمن والا، مجوچک، کوٹ نثار شاہ،بیگ پور،ارتالی ورکاں کے مختلف مقامات سے مقامی افراد نے ڈیوائیڈر لائن سے بلاک ہٹا کر مزید راستے بنا لئے ہیں، شہریوں نے ذمہ داروں کیخلاف کاررو ائی کا مطالبہ کیا ہے ۔