شہری سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایات کیلئے ہیلپ لائن قائم
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل انتظامیہ پسرور نے شہری سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت درج کرانے کیلئے ہیلپ لا ئن کا اعلان کر دیا ۔
کھلے یا ٹوٹے ہوئے مین ہولز، نالوں کی ٹوٹی یا غائب سلیب، بغیر سلیب کے کھلے نالے ، کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اور آوارہ کتوں سے متعلق شکایا ت تصاویر کے ساتھ 03078861045 پر درج کر ا سکتے ہیں۔ میونسپل کمیٹی پسرور کے مطابق شکایات پر فوری کارروائی ممکن بنائی جا ئیگی ۔ تحصیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا، حادثات سے بچاؤ اور شہر کو صاف، محفوظ اور منظم بنانا ہے ۔