وزیرآباد ریلوے جنکشن کی مرمت کیلئے فنڈز جاری ،جلد مرمت کا آغاز
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )اے جی ایم ریلوے محمد یوسف کا وزیرآباد ریلوے سٹیشن کا دورہ، مسافروں کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا۔
سٹیشن ماسٹر اطہر منیر بٹ، ایس ایچ او عمار گجر اور دیگر عملہ بھی ہمراہ تھا۔اے جی ایم نے سٹیشن کے خستہ حال ویٹنگ روم، ٹوٹ پھوٹ کا شکار پلیٹ فارمز، زنگ آلود چھتوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے وزیرآباد جنکشن کو طویل عرصے سے فنڈز نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کیا ۔ محمد یوسف نے بتایا کہ پاکستان بھر کے متعدد ریلوے سٹیشنز کی مرمت کیلئے فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں جن میں وزیرآباد ریلوے جنکشن بھی شامل ہے ،جلد مرمتی کاموں کا آغاز ہوگا ۔