نیشنل گیمز میں ڈسکہ کی3بہنوں نے کبڈی میں گولڈ اور سلور میڈل جیتے
ڈسکہ (نمائندہ دنیا )ڈسکہ کی تین بہنوں نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ،35 ویں نیشنل گیمز میں تینوں بہنوں نے کبڈی میں ایک گولڈ اور دوسلور میڈل جیتے ۔
فاطمہ ریاست نے واپڈا کی طرف سے کھیلتے ہوئے ایشین سٹائل کبڈی میں گولڈ میڈل جیتا، شانزہ ریاست اور صاعقہ ریاست نے آرمی کی طرف سے کھیلتے ہوئے سلور میڈل جیتے ، شانزہ ریاست 3سال قبل ایشین گیمز میں بھی کبڈی اور ماس ریسلنگ میں براؤنز میڈل حاصل کر چکی ہیں ۔