کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں میاں بیوی سمیت 4افراد لٹ گئے
کامونکے (نامہ نگار ) ڈکیتی کی وارداتوں میں میاں بیوی سمیت 4افراد کو لوٹ لیا گیا۔
مومن پورہ کے شعیب اور اہلیہ سے جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب دو ڈاکو 7ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ نانگرے بھٹی کے قریب راجباہ کے پل پر 3ڈاکوؤں نے عدنان نامی نوجوان سے ہزاروں روپے چھین لیے ۔ گونا عور کے حسنین حیدر سے دو ڈاکو موضع گورالہ کے قریب8ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ۔