لدھیوالہ وڑائچ :نشہ کی زیادتی کے با عث نوجوان کی حالت تشویشناک
لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )نشہ کی زیادتی کے با عث قاضی کوٹ کا28سالہ نوجوان تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے قاضی کوٹ کے رہائشی 28سالہ علی رضا کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر نے چیک اپ کرنے کے بعد بتایا کہ الکوحل کے زیادہ استعمال کی وجہ سے زندگی خطرے میں ہے ۔