پنڈی بھٹیاں :گلیوں بازاروں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

پنڈی بھٹیاں :گلیوں بازاروں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر

پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار ) شہر میں عملہ صفائی کی غفلت اور لا پروائی سے گلیوں اور بازاروں میں کوڑا کر کٹ کے ڈھر لگ گئے ۔

صفائی کی ابتر صورتحال سے شہری پریشان ہوگئے ، گلیوں اور بازاروں میں کچرے کے ڈھیروں سے اٹھنے والے تعفن نے سانس لینا بھی دشوار بنا دیا جبکہ نالیاں اور نالے گندگی سے اٹے ہو ئے ہیں جس سے نکاسی آب کا مسئلہ سنگین اور پانی گلیوں اور بازاروں میں بہہ رہا ہے جس سے شہریوں کا گزرنا محال ہے ۔ خاکروب سڑکوں پر جھاڑو دیتے تو نظر آتے ہیں جبکہ محلوں اور گلیوں میں کئی کئی روز تک جاتے ہی نہیں جس سے پورے شہر کی گلیاں اور بازار کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہے ہیں جبکہ کچرا منتقل کرنے والی گاڑیوں سے کچرا گر کر سڑکوں پر بکھر جاتا ہے ۔ شہری ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد نہ ہونے پر مایوس ہیں اور اعلیٰ حکام سے اصلاح و احوال کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں