گیس کمپنی کی جانب سے سال میں 50 ہزار شکایات کا ازالہ

 گیس کمپنی کی جانب سے سال میں 50 ہزار شکایات کا ازالہ

بندش ،کم پریشر ،بلنگ اور لیکج کی شکایات تھیں ،کوتاہی برداشت نہیں :جی ایم

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے سال 2025میں گیس چوری ،لیکج سمیت ہزاروں شکایات کا ازالہ کیا۔کسٹمر سروس سنٹر پر درج کی جانے والی شکایات میں گیس کی بندش ،بلنگ اور لیکج کی شکایات ہیں۔ جنرل منیجر سوئی ناردرن گیس کمپنی عمران الطاف ساہی کی سربراہی میں چیف انجینئر محمد اشرف ، سینئر انجینئربابر شہزاد اور سینئر انجینئرعاصم سرور اور ان کی ٹیم نے کسٹمر سنٹر پر ایک سال میں مختلف نوعیت کی 50 ہزار سے زائدشکایات کا ازالہ کیا جن میں میٹر سے گیس لیکج کی 24 ہزاردرخواستیں 8 ہزارکم پریشر،7 ہزار گیس بندش کی شکایات پر فوری طور پر عملدر آمد کرتے ہوئے ٹھیک کیا گیا۔سٹیکی اور پرانے ہزاروں میٹر ز بھی تبدیل کئے گئے اور مین گیس لائن سے پانی آنے کی شکایات پر انہیں بھی ٹھیک کیا گیا جبکہ ہزاروں زائد بلوں کو ٹھیک کر کے ا قساط کی گئیں جبکہ2ہزارمیٹرز تبدیل کئے گئے جبکہ گیس کے ہزاروں ریگولیٹرز اور کپلنگز بھی تبدیل کئے گئے ۔گیس چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے جرمانہ کیا گیا، ہزاروں ایل پی جی سلنڈرز بھی تقسیم کئے ۔ جنرل منیجر عمران الطاف ساہی کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کے بروقت اور فوری مسائل کو حل کیا جا رہا ہے ، شکایات کے ازالہ کیلئے کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں