ایف آئی اے زونل آفس گوجرانوالہ میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن سینٹر قائم
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے زونل آفس گوجرانوالہ میں خصوصی امیگریشن انفارمیشن سینٹر قائم کر دیا گیا۔
انفارمیشن سینٹر سے شہری بیرون ملک سفر سے متعلق تمام رہنمائی حاصل کر سکیں گے ،نئے قائم شدہ انفارمیشن سینٹر میں امیگریشن قوانین، سفری تقاضوں اور دستاویزات کی تصدیق سے متعلق معلومات فراہم کرنے کیلئے تجربہ کار آفیسر تعینات کر دیا گیا ہے ۔ شہری امیگریشن سے متعلق معلومات کیلئے سینٹر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔