لدھیوالہ :تنخواہ مانگنے پر فیکٹری مالک کا کمسن ملاز م پر تشدد

لدھیوالہ :تنخواہ مانگنے پر فیکٹری مالک کا کمسن ملاز م پر تشدد

14 سالہ محمد علی 17 ہزار ماہانہ پر سلمان کی فیکٹری میں کا م کرتاتھا ، مقدمہ کی در خواست

لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک (نامہ نگار،نمائندہ خصوصی )کوٹ اسحاق میں چائلڈ لیبر کی خلاف ورزی کرنیوالے فیکٹری مالک نے تنخواہ مانگنے پر 14سالہ ملازم کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، باپ نے مقدمہ کے اندراج کیلئے اروپ پولیس کو درخواست دیدی۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے علاقے گلہ پٹرول پمپ والا میں گاڑیوں کے سپیئر پارٹس بنانے والی فیکٹری کا مالک سلمان احمد چائلڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بچوں سے مزدوری کر ا رہا ہے گزشتہ روز گلہ گلاں والا کے رہائشی 14 سالہ محمد علی 17ہزار روپے ماہانہ پر سلمان کی فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے ،تنخواہ مانگنے پر مالک نے طیش میں آ کر ملازم محمد علی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، زخمی بچے کے والد فخر زمان نے فیکٹری مالک سلمان کیخلاف مقدمہ کیلئے درخواست دیدی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں