راہوالی:نا معلوم افراد نے وکیل کے بھا ئی کو اغوا کر لیا
راہوالی (نامہ نگار)نامعلوم افراد کیخلاف وکیل کے بھائی کو اغوا کرنے کے شبہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ڈی سی کالونی کے رہائشی بابر شکیل ایڈووکیٹ نے تھانہ کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بڑا بھائی ابوذر شکیل ساکن سواں بلاک ڈی سی کالونی دو روز قبل رات کو ضروری سامان خریدنے کے لیے نکلا جسے نا معلوم افراد نے اغوا کر لیا ۔