اے صدر کا دورہ لدھیوالہ ، لیڈیز پارک کی تزئین و آرائش کا جائزہ

اے صدر کا دورہ لدھیوالہ ، لیڈیز  پارک کی تزئین و آرائش کا جائزہ

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )اے سی صدر فیصل مجید نے لدھیوالہ کے لیڈیز پارک میں 60 لاکھ روپے کی لاگت سے ہونے والی تزئین و آرائش کا جائزہ لیا۔

اے سی صدر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پورگرام کے تحت پنجاب حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور لوگوں کی تفریح کے لئے پارکوں میں تزئین و آرائش اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس کے تحت لدھیوالہ کے لیڈیز پارک مین ایک لائبریری بھی بنائی گئی ہے اور چند روز تک ڈپٹی کمشنر نوید احمد پارک کا افتتاح کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں