حافظ آباد:آلو سستا ہونے کے باوجود سموسہ مہنگا ہونے پر شہریوں کا احتجاج

حافظ آباد:آلو سستا ہونے کے باوجود  سموسہ مہنگا ہونے پر شہریوں کا احتجاج

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) حافظ آباد شہر میں آلو سستے ہونے کے باوجود سموسے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔

جس پر خریداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پرائس کنٹرول کمیٹی اور پیرافورس سے مطالبہ کیا ہے کہ اب جبکہ آلو 130 روپے میں تین کلو مل رہے ہیں لیکن ایک سموسہ کی قیمت 60روپے کردی گئی ہے جو زیادتی ہے ،سموسہ کی قیمت 40 روپے مقررکی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں