ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

ہیلمٹ کی پابندی ، حادثات میں نمایاں کمی پر ٹریفک پو لیس کی کار کر دگی کو سراہا

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویریاسین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حمد اﷲ ، اسسٹنٹ کمشنر ز ، ٹریفک پولیس ،پنجاب ہائی وے پولیس، میونسپل کمیٹی ، ایجو کیشن، ریسکیو 1122، واپڈا ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسر شریک تھے ۔اجلاس میں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ،حادثات کی روک تھام سمیت حکومت پنجاب کے عوامی ، فلاحی اقدامات ،محکموں کی کارکردگی اور عوام کی سہولت کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں ٹریفک پولیس کی مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد اپنی گاڑیوں کی باقاعدہ رجسٹریشن ، ڈرائیونگ لائسنس بھی بنوا لئے ہیں اور موٹر سائیکل سوارہیلمٹ کی پابندی بھی کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اداروں کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو ریلیف اور بہتر سہولیات کی فراہمی بھی حکومتی محکموں کی ذمہ داری ہے ۔ٹریفک پولیس ، ریسکیو 1122 ،ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ہائی وے پولیس ، ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز میں خصوصی آگاہی مہم چلائیں کہ دھند کے دوران محتا ط ڈرائیونگ کی جائے تا کہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آسکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں