خریف سیزن آبیانہ میں400فیصد تک اضافہ پر احتجاج
محکمہ مال کی جانب سے آبیانہ کے ایک بار پھر بل وصول ہونے پر کسان پر یشان
تتلے عالی(نامہ نگار )خریف سیزن آبیانہ میں400فیصد تک اضافہ پر کسان سراپا احتجاج بن گئے ،اضافہ واپس لینے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ۔ صوبہ بھر میں2023تک ششماہی آبیانہ65روپے سے 80روپے فی ایکڑ تھا لیکن بعد میں خر یف سیزن میں دھان کی فصل کیلئے فی ایکڑ ششماہی آبیانہ250روپے فی ایکڑ وصول کیا جاتا تھا لیکن دو سال قبل پنجاب حکومت کی جانب سے دھان کیلئے 400فیصد اضافہ کر کے 2000روپے فی ایکڑ آبیانہ مقرر کیا گیاہے جبکہ سبزیوں کیلئے فی ایکڑ1200روپے ،گنا1600روپے ،فروٹ،1000روپے ،آئل سیڈز 400روپے ،کپاس1000روپے ,دالیں400روپے ،چارہ جات400روپے فی ایکڑ کردیا ،گرداوری کے بعدمحکمہ مال کی جانب سے خریف سیزن کے آبیانہ کے ایک بار پھر بل وصول ہونے پر کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔سابق ناظم شبیر احمد نمبردار،سابق چیئرمین چودھری عبدالغفور گجر،محمد خان گادی کا کہنا ہے کہ ان کے کھیتوں کو نہری پانی نہیں لگتا ان کو بھی آبیانہ ادائیگی کے نوٹس جا ری کر د ئیے گئے ہیں ۔پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز چودھری نے بتایا کہ خیبر پختونخوا ،بلوچستان میں آبیانہ نہیں بڑھا گیا اور سندھ حکومت نے مسترد کر دیا ،صرف پنجاب حکومت نے آبیانہ میں اضافہ کیا جو قابل مذمت ہے ۔