آر پی او کا دورہ نو شہرہ ورکاں سرکل ، کھلی کچہری کا انعقاد

آر پی او کا دورہ نو شہرہ ورکاں سرکل ، کھلی کچہری کا انعقاد

شہریوں کے مسائل بغور سنے اور فوری حل کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات دئیے

گوجرنوالہ،تتلے عالی (کرائم رپورٹر، نامہ نگار)آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ کا نوشہرہ ورکاں سرکل کا دورہ، کھلی کچہری کا انعقادکیا گیا ،شہریوں کے مسائل بغور سنے اور فوری حل کے لیے متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے گئے ۔آر پی او نے اس موقع پر کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہریوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔ انہوں نے زور دیا کہ سائلین کی دادرسی پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔بعد ازاں آر پی او نے تھانہ نوشہرہ ورکاں اور تھانہ تتلے عالی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فرنٹ ڈیسک، حوالات اور تھانے کے ریکارڈ کا جائزہ لیا۔ تھانوں میں تعینات گائیڈ کانسٹیبلز کو ہدایت کی گئی کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور مکمل رہنمائی فراہم کریں۔آر پی او نے متعلقہ افسر وں کو سختی سے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے سائلین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ریجنل پولیس آفیسر نے ایس ڈی پی او آفس کامونکے کا بھی وزٹ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے پولیس افسروں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید بہتر انداز میں سرانجام دینے کی ہدایات دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں