شہر ی لٹ گیا،بھینس ، 3بکریاں اور موٹر سائیکل چوری
تتلے عالی(نامہ نگار)تنگ کلاں کے قریب دو ڈاکوؤں نے ماڑی خورد کے قاسم اقبال سے 20ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا،
ارتالی ورکاں میں رفیق کی حویلی سے 8لاکھ روپے مالیتی بھینس ،تتلے عالی کی مصباح محبوب کی تین بکریاں اورتتلے عالی کے ابرار کی موٹر سائیکل مرالی والہ سے چوری ہو گئی،تتلے عالی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔