پاکستان ہمیشہ کشمیر کیساتھ کھڑا ہے :سردار عتیق خان

 پاکستان ہمیشہ کشمیر کیساتھ کھڑا ہے :سردار عتیق خان

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا ) سابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عتیق خان نے کہا ہے کہ۔۔۔

مسئلہ کشمیر ماضی کی نسبت اب زیادہ اجاگر ہوا ہے پاک فوج نے معرکہ حق میں فتح یاب ہو کر بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آشکار کیا بھارت اندر سے کھوکھلا ہے جنوبی ایشیا کا دفاعی توازن اب پاکستان کے پلڑے میں ہے پاکستان نے معرکہ حق میں چالیس فیصد طاقت کا استعمال کیا پاکستان ہمیشہ کشمیر کیساتھ کھڑا ہے عوام اور افواج پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیا بھارتی دس لاکھ فوج کی موجودگی کے باوجود کشمیر کے حالات انکے کنٹرول میں نہیں ہم چاہتے ہیں استصواب رائے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہئے کشمیری قائد اعظمؒ اور پاکستان کی شہ رگ کی حفاظت کر رہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے علامہ اقبال بار ہال میں  کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔ تقریب سے صدر سعید بھلی، سیکرٹری شہباز شمس، امجد رانا، مہر حسن قیوم نے بھی خطاب کیا۔ سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی، نائب صدر گل دیبا ساہی، جوائنٹ سیکرٹری ملک دانش علی اعوان، فنانس سیکرٹری لیاقت گجر کے علاوہ وکلا کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سردار عتیق خان نے خطامیں مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا فطری نعرے کشمیر بنے کا پاکستان کے لئے ملک بھر میں کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ہمارا مقصد نئی نسل تک پیغام پہنچانا ہے ۔مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا کے امن کی بقا کا مسئلہ ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کا فیصلہ ہونا چاہئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں