نوشہرہ ورکاں:فرسٹ ایئر نتائج کو جواز بناکر طالبات کے داخلے روک دئیے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )گورنمنٹ ڈگری کالجز برائے خواتین میں سیکنڈ ایئر کی ریگولر طالبات کے بورڈ داخلے فرسٹ ایئر کے نتائج کو جواز بنا کر روک د ئیے گئے ،
اس فیصلے کا مقصد کالج کے رزلٹ کو بہتر ظاہر کرنا اور اداروں کو ممکنہ پرائیویٹائزیشن سے بچانا ہے جس کیلئے طالبات کو قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے جسکی قیمت طالبات کو اپنا قیمتی تعلیمی سال ضائع کر کے ادا کرنا پڑیگی ۔ شہریوں نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ہائیر ایجوکیشن اتھارٹی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور تمام ریگولر طالبات کے بلا تفریق داخلے بھجوانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ طالبات کے تعلیمی مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے ۔