قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے 5سال سے کم عمر بچوں کو حفاظتی قطرے پلا کر 4 روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا،
پولیو مہم 2سے 5فروری تک جاری رہے گی۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ نے بتایا کہ مہم کے دوران 10لاکھ 3ہزار 128بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،محکمہ صحت کی جانب سے 3825موبائل ٹیمز، 161فکسڈ ٹیمز، 73ٹرانزٹ ٹیمز تشکیل دی گئی ہیں۔