نوشہرہ ورکاں میں ڈاکو راج، ہیڈ کانسٹیبل سمیت2افراد لٹ گئے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )علاقہ نوشہرہ ورکاں میں ڈاکو راج، ہیڈ کانسٹیبل سمیت2افراد لٹ گئے ۔
نواحی گاؤں ڈھلہ شریف کا رہائشی ہیڈ کانسٹیبل جمشید ڈیوٹی کر کے موٹر سائیکل پر گاؤں جا رہا تھا کہ بھڑ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار 3ڈاکوؤں نے روک کر پرس چھین لیا جس میں 18ہزار روپے ، قومی شناختی کارڈ اور دیگر دستاویزات تھیں جبکہ ہیلمٹ بھی لے گئے۔کچھ ہی فاصلے پر اجنیانوالہ کے رہائشی ملک اصغر اور اسکے بیٹے منیب الرحمن سے ڈاکوؤں نے60ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔