ڈسکہ :گھروں میں کام کر نیوالی لڑکی سے 3افراد کی زیادتی
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )تین اوباش افراد نے گھروں میں کام کرنیوالی لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔
حمید کالونی کی زبیدہ بی بی کی بیٹی کو ملزم احمد ماجد نے کال کی کہ اس نے گھر کی صفائی ستھرائی کر انی ہے اور زین العابدین کو اسے لینے بھیج دیا ،لڑکی احمد ماجد کے گھر محلہ حاجی پورہ پہنچی تو وہاں موجود محمدوارث’احمد ماجد اور زین العابدین نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ،مقدمہ درج کر لیا گیا ۔