گکھڑمنڈی:ڈاکوئوں نے لاکھوں روپے کا کیمرہ اور رقم چھین لی
گکھڑمنڈی (نامہ نگار)نامعلوم موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ پہنے ڈاکو 2نوجوانوں سے 6لاکھ روپے کا کیمرہ اور ہزاروں روپے چھین کر فرار ہوگئے ۔
گکھڑ کے رہائشی نبیل اور چاند گجرات سے مووی بنا کر واپس آرہے تھے کہ پل اوجلہ کے پاس موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک کر کیمرہ اور 38 ہزار روپے لوٹ لئے ۔