سیالکوٹ:گیس پریشر زیادہ ہونے سے نالے میں دھماکہ ، خوف وہراس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ نیکاپورہ کی حدود غلام رسول بیکری کے دروازے کے بالکل ساتھ دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔
دھماکہ سیالکوٹ امام صاحب دربار کے قریب غلام رسول بیکری بالکل دروازے کیساتھ ہوا، دھماکے کی آواز سنتے ہی لوگ دکانوں اور گھروں سے نکل آئے ۔پنجاب پولیس کے جوان اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔دھماکہ روڈ سے گزرتے نالے میں گیس پریشر زیادہ ہونے کے باعث پیش آیا،دھماکے سے کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔