ڈپٹی کمشنر کا گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہیلتھ ریفارمز پروگرام کے تحت ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال (سول ہسپتال) کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا، جن میں ایمرجنسی، او پی ڈی، ڈینگی وارڈ، گائنی او پی ڈی، ہسپتال فارمیسی، پرچی کاؤنٹر، کارڈیالوجی وارڈ اور دیگر شعبے شامل تھے۔